ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں کی سرت کی طرف پیش قدمی جاری ہے اور بنی ولید کے قریب معمر قذافی کی حامی افواج و باغیوں کے درمیان جھڑپیں گذشتہ روز بھی جاری رہیں جن میں 3 انقلابی ہلاک اور 15شدید زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء طرابلس میں لیبیا کے قائمقام وزیراعظم اور قومی عبوری کونسل کے نائب سربراہ محمود جبرائیل نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مزید شراکت کے ساتھ نئی عبوری حکومت آئندہ 10روز کے دوران بنالی جائے گی جس میں ملک کے تمام علاقوں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔
ادھرمعمرقذافی کا بیٹا38 سالہ سعدی قذافی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمسایہ ملک نائیجیریا پہنچ گیا ہے جس کی نائیجیرین حکام نے تصدیق کردی ہے۔ ............
/169